• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 جولائی کے بعد سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت قائم ہوگی،فہمیدہ مرزا

تلہار(خواجہ اظہر حسین شاد / نامہ نگار) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی اے کی جانب سے این اے 230 اور پی ایس 73 پر امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پی پی سے اس لئے علیحدگی اختیار کی کہ انہوں نے یہاں کے عوام کو تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھ کر یہاں کے عوام سے زیادتیوں اور ناانصافیوں کی ایک مثال قائم کردی ہے۔ تلہار میں جی ڈی اے امیدوروں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جو سندھ اور بدین کی عوام کو پانی اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہے اس زرداری کی پی پی میں رہنے کا کیا فائدہ۔ انہوں نے کہا کہ تلہار میں جس جوش و خروش سے عوام نے اپنی بہن اور ماں کا پرتباک استقبال کیا ہے اسی جوش اور جذبہ کے ساتھ تلہار کے عوام 25 جولائی کو اسٹار پر ٹھپہ لگاکر اپنی ماں اور بہن کی لاج رکھنا اور مجھے امید ہے کہ تلہار کے عوام باشعور ہیں ۔5 جولائی کے بعد سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر اور آپ کے لیڈر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اب تک جھوٹے مقدمات میں اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ عدالتوں میں جاتے ہیں کیا یہ ان کو حق اور سچ بات کہنے کی سزا نہیں دی جارہی ہے لیکن سلام ہے بدین کی اس محب وطن عوام پر کہ اتنی سختیوں مشکلات اور انتقامی کارروائیوں کے باوجود انہوں نے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا سے وفاداری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

تازہ ترین