• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آج آپ کون سے کردار کے کارنامے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘‘
ڈوڈو کامیڈی تھیٹر میں ہر شو سے پہلے سوال کیا جاتا ہے۔
ایلمو، پنوکیو، ایلف، کرمٹ،
انکے علاوہ بھی کئی آپشن ہوتے ہیں۔
حاضرین کی اکثریت ایک کو چن لیتی ہے۔
وہ کردار اسٹیج پر نمودار ہوتا ہے،
گھنٹا بھر احمقانہ حرکتیں کرتا ہے۔
حاضرین ہنستے ہیں، تالیاں بجاتے ہیں۔
تماشا ختم ہوتا ہے تو مطمئن واپس جاتے ہیں۔
آج کا کھیل ہماری مرضی سے ہوا،
وہ سوچتے ہیں۔
وہ نہیں جانتے کہ محض کٹھ پتلی کا انتخاب کرتے ہیں،
پردے کے پیچھے روزانہ ڈوڈو پرفارم کرتا ہے۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین