• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

علی ظفر کی ’’طیفا‘‘نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا،دو دن میں5کروڑآمدنی


کراچی (محمد ناصر) علی ظفر کی شہرہ آفاق فلمــ’’ طیفا ان ٹربل ‘‘کا ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا ، جن فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی اس وقت سے اس فلم نے کئی ریکارڈ بریک کئے لیکن ابھی ریلیز ہوئے تین دن ہوئے ہیں لیکن وہ روز ایک ریکارڈ توڑرہی ہے ۔

پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’ لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ’’جیوفلمز‘‘ کے تعاون سے پاکستان سمیت دنیا کے25 ممالک میں ریلیز ہونے والی فلم نے پہلے دِن تقریبا ڈھائی کروڑروپے کی آمدنی حاصل تھی لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق فلم نے صرف دو دنوں میں 5کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جو باکس آفس کا ایک ریکارڈ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے فلم کسی تہوار یا عید کے دنوں میں ریلیز نہیں ہوئی اور یہ فلم عام دنوںمیں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے اور خاص طور پر الیکشن کی انتہائی گہما گہمی میں فلم کا ریلیز ہونا ایک رسک تھا لیکن فلم کے شاندا رکونٹینٹ ، جاندار کہانی ، فل ایکشن ، رومانس ، دلفریب لوکیشن ، دل کو لبھانے والی موسیقی،گانے ، کیمرہ ورک ، اداکاروں کی پرفارمنس، غرض تمام چیزوں نے مل کر فلم کو سپر ہٹ بنادیا ہے اور اس وقت صرف ایک ہی فلم کا چرچہ ہے اور وہ ہے طیفا ان ٹربل ۔


بچے اور بڑے کیا ہر نوجوان اور فیملی طیفا کے گن گاتے دکھائی دی رہی ہے ۔

فلم کے اب تک کے تمام شوز ہائوس فل گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعدا اس فلم کو دیکھنے کی خواہش مند ہے ۔

سپر اسٹار علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی سمیت اسٹار کاسٹ نے فلم دیکھنے والوں کواپنا گرویدہ بنالیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین