• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جنوب مشرقی ایشیائی ملک ویتنام میں سمندری طوفان سون تنھ کے باعث موسلادھار بارشوں سے آنے والے سیلابوں کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتیں 19ہو گئی ہیں۔ ابھی تک تیرہ افراد لاپتہ بھی ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

ویتنام، سیلاب سے ہلاکتیں 19 ہوگئیں

زیادہ تر ہلاکتیں فلیش فلڈ کے باعث ہوئی ہیں۔ پندرہ ہزار مکانات تباہی کا شکار ہوئے اور ایک لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں ضائع ہو گئی ہیں۔

ندی نالے اور خشک دریاؤں کے سیلابی پانی کئی دیہات، قصبات اور شہروں میں داخل ہو گیا ہے۔

دارالحکومت ہنوئی کے ایک قریبی ضلع چونگ مائی کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین