• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں الیکشن نہیں سلیکشن کی کوشش کی جارہی ہے، پرویز رشید

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن نہیں سلیکشن کر نے کی کوشش کی جارہی ہے‘ووٹ کو عزت دو کی جدو جہد کیلئے نوازشر یف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں مگر اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا‘ (ن) لیگ کے خلاف ہر محاذ سے جو انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں وہ پوری قوم کے سامنے ہیں ‘ نوازشر یف کو دبانے کی کوشش کرنیوالےاحمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ دھاندلی کے ذ ریعے اپنے من پسند کو اقتدار میں لانے کی کوشش کرنیوالے عوام کے ووٹ کا جنازہ نکالنا چاہتے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نوازشر یف کو آئین وقانون کی حکمرانی اور حق سچ کی جنگ لڑ نے کی سزا دی جا رہی ہے مگر اس کے باوجود نوازشر یف آج بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں اور کسی بھی صورت اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے بلکہ تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا۔

تازہ ترین