• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن بھی انتخابی میدان میں

چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن بھی انتخابی میدان میں

معروف صحافی اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے بھی انتخابی اکھاڑے میں قدم رکھ دیا۔

مٹکے کے نشان کے ساتھ اوکاڑہ کے حلقے پی پی 184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ نے والی جگنو محسن کہتی ہیں کہ 25 جولائی کو عوام کی طاقت سےظلم کا خاتمہ کردوں گی۔

جگنو محسن اوکاڑہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑرہی ہیں اور ان کا انتخابی نشان مٹکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ کرپٹ سیاسی عناصر کے خلاف اور عوامی بہبود کے لیے میدان عمل میں اتری ہیں، پر عزم ہیں کہ آزاد سیاست کے ذریعے عام آدمی کو معاشرے میں طاقتور بنائیں گی۔

جگنو محسن مزید کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے فلاحی اور سماجی کام سے ایک قدم آگے بڑھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین