• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین لوائی منی لانڈرنگ کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

حسین لوائی منی لانڈرنگ کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے حسین لوائی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

منی لانڈرنگ کیس میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کی درخواست ضمانت کی سماعت بینک کورٹ میں ہوئی۔

بینکنگ عدالت نے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی کر دی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسین لوائی و دیگر پر 7 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، کیس میں ملزم حسین لوائی اور طحہٰ رضا عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ حسین لوائی ایک معروف بینکر ہیں جنہیں منی لانڈرنگ کے الزام میں ایف آئی اے نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔

وہ اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین بھی تھے، منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے انہیں عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

تازہ ترین