• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی سلیکٹر فرحت خان بھی فیڈریشن کے خلاف

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے قومی ہاکی کیمپ کے لئے جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اس پر چیف سلیکٹر فرحت خان نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے حکام پر الزام لگایا ہے کہ اس میں صرف ایکصوبے کے کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے، سلیکٹرز سے مشاورت نہیں کی گئی،دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ڈیلی الائونس کے مسئلے پر نیا تنازع سامنے آگیا ہے، ایشین گیمز کے لئے قومی کھلاڑیوں نے ڈیلی الائونس مقابلوں سے قبل دینے کا مطالبہ کیا ہے،جبکہ پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ڈیلی الائونس دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہالینڈ میں ہونے والی حالیہ چیمپئنز ٹرافیکے دوران بھی کھلاڑیوں نے ڈیلی نہ دینے کی شکایت کی تھی*سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں متوازی ایسوسی ایشنوں کا مسئلہ حل کرنا بہت ضروری ہے جس کے بغیر صوبے میں کھیل کے شعبے میں ترقی ممکن نہیں ہے،جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنوں کے اختلافات سے کھلاڑیوں کو زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے ان کی کار کردگی بھی متاثر ہورہی ہے،ان کی کوشش ہوگی کہ سندھ میں کھیلوں کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ایسی اتھارٹی قائم کی جائے جو کھیلوں کے زوال کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشنوں کا بھی احتساب کرے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں اچھے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ان کو آگے لانے کے لئے ایسوسی ایشنوں کو مربوط حکمت عملی بناناہوگی تاکہ سندھ کے کھلاڑی قومی مقابلوں کے ساتھ ساتھ عالمی مقابلون کے لئے بھی قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں * اولمپئن افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی میں ہاکی کا سمر کیمپ لگایا گیا جس میں انڈر18 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کی تعداد 40سے زائد تھی،جس میں انٹر نیشنل ہاکی پلئیر محمد علی خان،راشد علی اور ندیم قریشی نے کھلاڑیوں کی تر بیت دی، کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ہاکی (اسٹک) اور کھیل کی کٹ مفت فراہم کی گئی،کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر اکیڈمی کے منیجر منیر قدوائی تھے*ملکی تاریخ میں پہلی بار سندھ کی نگراں حکومت کی وزرات کھیل نے دینی مدرسوں کے بچوں کے لئے کر کٹ ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ہونے والے ایونٹ میں8 دینی مدارس کی ٹیموں کو شامل کیا گیا تھا جبکہ8ٹیمیں اسکول کے طلباء پر مشتمل تھیں، فائنل مدرسہ نعمانیہ نارتھ کراچی اور دی نیشن اسکول لانڈھی کے درمیان کھیلا گیا جو مدرسہ نعمانیہ نے26 رنز سے جیت کر فائنل ٹرافی اپنے نام کی، بعد میں صوبائی نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے،عدیل کو فائنل کا مین آف دی میچ قراردیا گیا*نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ممبرز کے لئے لائف ٹائم ممبر شپ کارڈ اور سرٹیفکیٹ ایوارڈنگ اور ڈنرتقریب کا کراچی میں شاندار انعقاد کیا گیا جس میں کراچی سمیت حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر کے مختلف مارشل آرٹس سے تعلق رکھنے والے انسٹرکٹرز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 

قومی سلیکٹر فرحت خان بھی فیڈریشن کے خلاف

گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی، سندھ اولمک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، سینئر نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی، سوئی گیس کے سابقہ اسپورٹس ہیڈ محمد زبیر سینئر مارشل آرٹ ماسٹر مختار احمد اسپیشل گیسٹس میں شامل تھے۔ تقریب کے آرگنائزنگ سیکریٹری راجہ غضنفر جبکہ چیئرمین آرگنائزنگ ملک محمد ایاز تھے*انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ تھری فائنل میں بدھ کو روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلکس میں طیب اسلم اور فائزہ ظفر نے مردوں اور خواتین کے ٹائٹل جیت لئے، جس کے اختتام پر نغتران صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے، فائنل میںنمبر چار سیڈ طیب اسلم نے سیکنڈ سیڈڈ کھلاڑی فرحان زمان کو 1-3 سے اپ سیٹ شکست دی، خواتین کے فائنل میں ٹاپ سیڈ ایس این جی پی ایل کی فائزہ ظفر نے ایس این جی پی ایل ہی سے تعلق رکھنے والی اپنی بہن سیکنڈ سیڈڈ مدینہ ظفر کو مات دی،مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے،ڈاکٹر جنید نے قومی سطح پر اسکواش کا ایونٹ بھی اسپانسر کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر سرکٹ کے آرگنائزر و سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راشد احمد، طاہر احمد، سندھ کے صوبائی سیکریٹری کھیل ڈاکٹر نیاز علی، ڈاکٹر سریش کمار، سابق عا لمی امیچر اسکواش چیمپئن مقصود احمد، یاسین احمد ودیگر موجود تھے*18ویں تر میم کے بعد وفاق سے کھیلوں کی وزرات کے خاتمے کے بعد ملک میں کھیل کا شعبہ حددرجہ تنزلی کی جانب گامزن ہوگیا، کھیلوںکے معاملے بین الصوبائی وزارت کے حوالے کردئیے گئے، بین الصوبائی وزارت کے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ اپنی وزارت کے خاتمے تک متوازی فیڈریشن کے اختلافات تمام تر دعوی کے باوجود انہیں ختم کرنے اور سلجھانے میں کامیاب نہ ہوسکے، 

قومی سلیکٹر فرحت خان بھی فیڈریشن کے خلاف

ان کے دور میں ملک میں دو اولمپک ایسوسی ایشن کا معاملہ بھی انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی کے بعد حکومت کی اعلی ترین شخصیت کی مداخلت پر حل ہوا، ان کے دور میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت عالمی فٹبال فیڈریشن نے معطل کردی ، وہ فٹبال فیڈریشن کے دونوں گرپوں کو یکجا کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکے، جس کی وجہ سے پاکستان فٹبال کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا،ان کے دور میں پاکستان ہاکی زوال کا شکار ہوگئی، پاکستان کی عالمی درجہ بندی بھی گر گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل گرانٹ جاری کی جاتی رہی مگر اس قدر خرانب پر فار منس کے باوجود حکومتی سطح پر کسی قسم کی باز پرس نہیں کی گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پالیسی میں کوئی تسلسل دکھائی نہیں دیا،ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کیا جاتا رہا جس کے نتائج بھی ناقص انداز میں سامنے آتے رہے مگر حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی کے حکام کے ساتھ نرم رویہ ہی رکھا گیا،پاکستان اسپورٹس بورڈ کے معاملات پر بھی سوالیہ نشان لگا رہا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعلقات میں کشیدگی میں ملک میں کئی کھیلوں میں متوازی فیڈریشنز کی موجودگی کی اہم وجہ ہے، اس وقت ملک میں سائیکلنگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، بیڈ منٹن، ٹیبل  ٹینس،جوڈو،باڈی بلڈنگ، کے ساتھ ساتھ قومی کھیل ہاکی میں بھی مختلف شہروں میں ایسوسی ایشنوں کے درمیان تنازعات کے باعث کھلاڑیوں کو پریشانی اور کھیل کو نقصان پہنچ رہا ہے* پی ایچ ایف کی جانب سے ہال آف فیم ایوارڈ ز کے لیے اعلان کی جانے والی 4 رکنی کمیٹی کے 3 ممبران نے اس سے اظہار لاتعلقی کردیا اور کہا ہے کہ ان سے اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ان میں سابق قومی کپتان سمیع اللہ، منظورالحسن اور نامور فارورڈ شہناز شیخ شامل ہیں، کمیٹی کے چوتھے رکن سابق کپتان اصلاح لدین ہیں، منظور ا لحسن کہا کہ کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، اور نہ ہی اس ضمن میں پی ایچ ایف کی طرف سے کوئی مشاورت کی گئی، مجھے معلوم نہیں کہ بلا رضا مند ی میرا نام کمیٹی میں کیسے شامل کیاگیا، شہناز شیخ نے بھی کمیٹی میں اپنی شمولیت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں،سمیع اللہ خان نے کہا کہ مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہونے والی پی ایچ ایف از خود ایسے فیصلے کر رہی ہے،کمیٹی کا پہلا ٹاسک پی ایچ ایف کے زیر اہتمام دوسرے ہال آف فیم پاکستان ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو فائنل کرنا ہے

قومی سلیکٹر فرحت خان بھی فیڈریشن کے خلاف

* ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ ڈپٹی کمشنر سائوتھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا یہ اعلان انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع سائوتھ کے اسپورٹس آرگنائزروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام محمد خان ،اصغر بلوچ ،خالد رحمانی ،اعجاز احمد قریشی ،خالد بروہی ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ میری اولین ترجیح اور خواہش ہے کہ کراچی کا ضلع جنوبی جو کہ کھیلوں کا عظیم مرکز ہے اس میں تسلسل کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پائیں ،ڈپٹی کمشنر سائوتھ نے اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے کنوینر غلام محمد خان جبکہ اراکین میں اصغر بلوچ ،خالد رحمانی ،عبدالحمید اور محمد یعقوب ہوں گے*پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون چھ نے زون چار کو 128 رنز سے شکست دیکر نو پوائنٹس حاصل کر لئے۔ زون چھ کے دو میچوں میں پوائنٹس کی تعداد 12ہو گئی لوائی کرکٹ اسٹیدیم نیا ناظم آباد پر کھیلے گئے سہ روزہ میچ میں زون چھ کے بائیں ہاتھ کے آل راونڈر دانش عزیز نے دونوں اننگز میں ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں علی اسد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔قومی سافٹ بال اکیڈمی کی چیئرپرسن تہمینہ آصف نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن کیجانب سے صحت منداورآلودگی سے پاک ماحول کی مہم کے آغازکوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ سرسبزماحول 2020 کے اولمپک ایجنڈے اور 2030 کے یونائیٹڈنیشن کے ایجنڈے میں شامل ہے پاکستان اولمپک سے وابستہ فیڈریشنز،کھیلوں کی صوبائی ایسوسی ایشنزاور کھلاڑیوں کی ذمّے داری ہے کہ وہ سرسبزپاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے آگے آئیں ہم اجتماعی کوششوں سے اپنے اردگردکے ماحول کوبہتربناسکتے ہیں این ایس اے کی چیئرپرسن تہمینہ ٓاصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے سرسبزپاکستان کے پیغام کو کھیلوں کے ذریعے عوام تک پہچانے کیلئے این ایس اے کے زیراہتمام اور سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں مختلف اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا

تازہ ترین
تازہ ترین