• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سعید شیخ کی والدہ ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں

کراچی ہیوسٹن سسٹر سٹی کے صدراور ممتاز کمیونٹی رہنما محمد سعید شیخ کی والدہ صابرہ خاتون ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں، وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں، نماز جنازہ مسجد حمزہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ہیوسٹن کے الیمڈا میں واقع مسلم قبرستان فاریسٹ لان میں سپردخاک کردیا گیا۔

سعید شیخ کی والدہ کی تدفین کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی کے سینکڑوں افرادنے شرکت کی ۔

سعید شیخ کی والدہ ہیوسٹن میں انتقال کرگئیں

میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹرنر، کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی، کانگریس مین ال گرین، ممتاز کاروباری شخصیت سید جاوید انور، سعودی عرب کے قونصل جرنل سلطان سلطان ال انگاری اور مصر کے قونصل خانے سے خالد ریڈی سمیت منتخب حکام نے سعید شیخ اور ان کے بھائی محمد شفیق سے تعزیت کی ہے اور تعزیتی پیغام میں انکی والدہ کو خراج تحسین پیش کیا. جبکہ میئر ہیوسٹن سیلویسٹر ٹرنر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عنقریب سٹی ہیوسٹن کی جانب سے مسز خاتون کو سرکاری طور پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

سعید شیخ کی والدہ صابرہ خاتون کی نماز جنازہ میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں ‎ پاکستان کے سابق قونصل جنرل محکمہ خارجہ پاکستان اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل افضال محمود، کانگریس وومن شیلا جیکسن لی ، رکن کانگریس ال گرین کے رابطہ آفیسرو سیم مرچنٹ، اسلامی علوم اسلام آباد کے سربراہ محمد الیاس ، ڈیلس سے ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی ڈاریکٹر مسلم ڈیموکرٹک کاکس راجہ زاہد اختر خانزادہ آسٹن سے سی ای او سائبرٹیکس اقبال شیخ، طاہر جاوید ، شاہدجاوید، ڈیوڈ گوداون، الیکس چانگ، جاوید، ارادہ اخودواوا، کرسٹل مونٹیز، مسٹر ریاضی نیازی، سینیٹربابر غوری، اٹارنی نومی حسن حسین، سید اظفر، عمر خواجہ. دیگر ہیوسٹن کمیونٹی کے ارکین کے چیئرمین زینت فاؤنڈیشن غلام بمبئی والا، شاہ حلیم، آئیون سانچی، ڈاکٹر اشرف عباسی، ہارون شیخ، مجاہم، اپنا کے رہنماڈاکٹر یعقوب شیخ، راحی صدیقی، عائشہ خان، طارق خان، میاں نذیر، شاہد سنی، طارق ،حشمت آفریدی، شاہد بلال، محمود داؤد، ریو افضل فردوس، گل فراز خان، ڈاکٹر مائنٹ بٹ، شمیم ​​سید، محمود احمد، جمیل صدیقی، نجم شیخ، سراب عالم، راھان احمد، ڈاکٹر حسام، پی جسوتی، اقبال بدات، کامران صدیقی، جاوید اقبال اور بہت سی دیگر شخصیات شامل ہیں۔

تازہ ترین