• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: جیپ کھائی میں گر گئی، 4افراد جاں بحق، امیدوار سمیت 3زخمی

مانسہرہ: جیپ کھائی میں گر گئی، 4افراد جاں بحق، امیدوار سمیت 3زخمی

مانسہرہ کے قریب جیپ کھائی میں جا گری، اس حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں پی کے34 سےآزاد امیدوار سردار وقار الملک بھی شامل ہیں۔

حادثہ وادی سرن کے علاقے بانڈہ جالگلی میں پیش آیا جس کی کھائی میں جیپ جا گری، حادثے میں جیپ میں سوار 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں پی کے34 سےآزاد امیدوار سرداروقار الملک بھی شامل ہیں، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین