بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی کامیڈی فلم ’ریڈی‘ کا پہلا سیکوئل بنانےکا اعلان کردیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ریڈی‘ کی کامیابی کے بعد فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی تصدیق فلمساز بھوشن کمار نے کردی ہے۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ آسین کو سیکوئل میں ایک بار پھر کاسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2011 میں 40 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے مد مقابل آسین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم نے بھارت میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔