نیپرا نے ماہِ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی50 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،صارفین پر ساڑھے 6 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا ۔
نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 70 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔
تاہم نیپرا نے درخواست کی سماعت کے بعد فی یونٹ بجلی 50 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین پر ہو گا ۔