• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا زمانہ آ گیا ہے۔
آج ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا۔
نئی نسل نیا پاکستان بنائے گی۔
الیکشن کے دن مجھے خیال آیا۔
میں نے اس لمحے کی عید کی طرح تیاری کی تھی۔
نئے کپڑے سلوائے تھے۔
نئے جوتے خریدے تھے۔
نیا رومال پسند کیا تھا۔
میں نے نئے ریزر سے شیو کیا۔
نئے انداز سے بال سنوارے۔
نئے فون میں نئی سم ڈالی۔
نئی موٹرسائیکل پر گھر سے نکلا۔
دل میں نئی امنگیں تھیں،
نیا جذبہ تھا، نئے ارمان تھے۔
نئے گانے کے دھن پر سیٹی بجاتا ہوا پولنگ اسٹیشن پہنچا
اور پرانے الیکٹ ایبل کو ووٹ ڈال دیا۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین