• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: دوران باجماعت نماز کون سے کلمات ہیں جو امام بہ آواز بلند پڑھیں ،تومقتدی بھی پڑھے؟(محمد دانیال احمد،ملتان)

جواب: دورانِ جماعت امام تکبیرِ تحریمہ،تکبیراتِ انتقال بلند آواز سے پڑھتاہے ،مقتدی بھی آہستہ پڑھے ،رکوع سے اٹھتے وقت جب امام ’’سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ‘‘ پڑھے تو مقتدی ’’رَبّنَا لَکَ الْحَمْد‘‘پڑھے اوراسی طرح نماز سے نکلنے کے لیے مقتدی امام کے سلام کے ساتھ سلام بھی پھیرے ۔

امام جہری نماز میں جہراً اور سِرّی نماز میں سِرًّاتلاوت کرتا ہے، لیکن مقتدی دونوں صورتوں میں خاموش رہے گا ،حدیث مبارک میں ہے : ترجمہ:’’ جس نے امام کی اقتدا ءمیں نماز پڑھی ،تو امام کی قراء ت مقتدی کے لیے کافی ہے،(مُصَنَّف ابن ابی شیبہ : 3779)‘‘۔ البتہ مقتدی تکبیر تحریمہ ، ثنا، تکبیراتِ انتقال اور’’رَبّنَا لَکَ الْحَمْد‘‘ آہستہ پڑھے گا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین