• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی کامیابی کا اسٹاک ایکسچینج پر کیا اثر پڑا؟

پی ٹی آئی کی برتری کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کتنا اثر پڑا؟

عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی واضح برتری کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا جہاں خریداری کی لہر دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے ۔اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز 767 پوائنٹس اضافے سے ہوا اور 100 انڈیکس 42 ہزار 106 پر ریکارڈ ہوا۔

معاشی تجزیہ نگار محمد سہیل کے مطابق پی ٹی آئی کو توقعات سے بہتر نتائج ملنے پر اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت ہے۔

واضح رہےالیکشن دو ہزار اٹھارہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک تحریک انصاف 119نشستوں پرآگے ہے ۔ ان حلقوں میں اب تک49فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کا مختلف شہروں میں جشن، اسلام آباد اور راول پنڈی میں شاندارآتش بازی جاری ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف برتری کے ساتھ مرکز میں مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہےاور عمران خان اگلے وزیراعظم بنتے نظر آرہے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو ، وزیر اعظم عمران خان ۔

تازہ ترین