• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی نتائج میں تاخیر،آر ٹی ایس سسٹم کی ایپ تیار کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

انتخابی نتائج میں تاخیر،آر ٹی ایس سسٹم کی ایپ تیار کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

لاہور(ایجنسیاں ) الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ بننے والے آر ٹی ایس سسٹم اور موبائل ایپ تیارکرنے والوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کے نتائج بروقت مرتب نہ ہونے کی ایک بڑی رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا فیل ہونا بھی ہے، پریذائیڈنگ افسروں نے آرٹی ایس موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروانا تھا مگریہ ایپ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، الیکشن کمیشن یہ ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معاونت سے تیارکی تھی جس کے سربراہ سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے دست راست اور معاون ڈاکٹر عمر سیف ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم کو ناکام بنانے میں ڈاکٹر عمر سیف اور ان کی ٹیم کی نااہلی یا سازش شامل ہے تاکہ اس طریقے سے نتائج کے حصول میں تاخیرکا حربہ اپنا کر انتخابی نتائج کومتنازعہ بنایا جاسکے۔

تازہ ترین