• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بگ کلیپر

آپ اُداس ہیں یا پھر کسی مشکل میں، آپ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے سائنسدانوں نے بگ کلیپر نامی مضحکہ خیز روبورٹ تیار کر لیا ہے، جس کی شکل بالکل ٹماٹر جیسی اور آنکھیں بڑی بڑی گول ہیں ، جنہیں کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ جیسے یہ ہمہ وقت آپ ہی کو دیکھ رہا ہو۔ پیارے بچو! تالیاں بجانے والے اس روبوٹ کو شاپنگ مال، اسٹور اور مصروف جگہوں کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ 

اس میں موشن سینسرز لگے ہیں، جیسے ہی کوئی اس کے قریب سے گزرتا ہے، یہ تالیاں بجاکر اس کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتا ہے۔اس کے علاوہ یہ میوزک کے لحاظ سے بھی اپنا فن دکھاتا ہے۔ ایک ایپ کے ذریعے اس کی پروگرامنگ کرکے اسے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔تاہم اس کے خوش آمدید کہنے کا انداز بہت نرالا ہے، اسے جب ایک نمائش میں پیش کیا گیا تو لوگوں نے اسے بہت سراہا۔ 

پہلے اسے جاپانی ڈیزائنر ماساتو تاکاہاسی نے ایک آرٹ پروجیکٹ کے طور پر پیش کیا تھا، جس میں انسانوں جیسے ہاتھ بنائے گئے تھے اور اب اسے تجارتی پیمانے پر تیار کرنے کےلیے انٹرنیٹ پر چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ تالیاں بجانے والا یہ روبوٹ اس سال کے اختتام یا اگلے سال کے آغاز تک فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ روبوٹ یو ایس بی سے چارج اور ایپ سے کنٹرول ہوتا ہے۔

تازہ ترین