• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

’طیفا اِن ٹربل ‘ نے پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ، ساڑھے 17 کروڑ کمالئے

انٹرٹینمنٹ سے بھر پور فلم ”طیفااِن ٹربل“ دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے، مگر سنیماؤں پر دیوانوں کا رَش کم ہونے کو نہیں، شوز ہاؤس فُل جارہے ہیں ، ہر طرف اب طیفا کی گونج سنائی دے رہی ہے اور باکس آفس پر بھی اس فلم کا تہلکہ مچا ہوا ہے۔

’طیفا اِن ٹربل ‘ نے پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ، ساڑھے 17 کروڑ کمالئے

علی ظفر اور مایا علی کی ڈیبیو فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی دھوم مچادی تھی ، فلم نے ریلیز ہونے کے بعد بھی ریکارڈز کے انبار لگانا شروع کردیئے ہیں۔

’طیفا اِن ٹربل ‘ نے پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ، ساڑھے 17 کروڑ کمالئے

”طیفااِن ٹربل“ بزنس ، مقبولیت اور کامیابیوں کے کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے کے بعد مزید نئے اور منفرد ریکارڈز بنانے کیلئے اب دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔

فلمی پنڈتوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ فلم آئندہ ہفتے بھی شاندار آمدنی حاصل کرے گی۔

’طیفا اِن ٹربل ‘ نے پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ، ساڑھے 17 کروڑ کمالئے

واضح رہے یہ فلم پہلے ہفتے میں باکس آفس کے کئی ریکارڈز پر کامیاب وار کرچکی ہے۔

”طیفااِن ٹربل“ نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر سے اب تک 11 کروڑ سے زائد کا بزنس حاصل کرلیا ہے جبکہ دُنیا بھر سے یہ فلم ایک ہفتے میں ساڑھے 17 کروڑ روپے کی شاندار آمدنی اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرچکی ہے۔

’طیفا اِن ٹربل ‘ نے پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ، ساڑھے 17 کروڑ کمالئے

ایک دِن میں سب سے زیادہ ریکارڈ بزنس کا اعزاز بھی طیفا کے پاس ہے۔

سب سے زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ علی ظفر کی فلم عید اور کسی اور تہوار کی مدد کے بغیر اوپننگ ڈے، اوپننگ ویک اینڈ اور پہلے سات روز میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔

’طیفا اِن ٹربل ‘ نے پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ، ساڑھے 17 کروڑ کمالئے

قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ طیفاکی ہیروئن مایا علی جو فلم میں آنیہ کے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں فلم کی شاندار کامیابی کے ساتویں روز اُن کی سالگرہ بھی تھی۔

’طیفا اِن ٹربل ‘ نے پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ، ساڑھے 17 کروڑ کمالئے

کئی برس سے ناظرین ایسی ہی فیملی مووی دیکھنے کے منتظر تھے جسے دیکھ کر دِن بھر کی تھکاوٹ دور ہو جائے۔

بہترین کہانی ، دِل چھولینے والا میوزک ، بھر پور ایکشن کے علاوہ پاکستانی سنیما کو اس فلم کے ذریعے پہلی بار پولینڈ کے خوبصورت مقامات سے بھی روشناس کرایا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ فلم لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ”جیوفلمز“ کے تعاون سے ریلیز کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین