• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا ملک اتحاد و یک جہتی کا نمونہ بن گیا ہے۔
کوئی نسل پرستی نہیں۔
کوئی فرقہ بندی نہیں۔
ڈوڈو نے فخر سے بتایا۔
مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی۔
میں کئی سال بعد وطن آیا تھا۔
ڈوڈو نے صورت حال سے آگاہ کیا،
’’معاشرے میں رنجشیں مٹ گئی ہیں۔
ایک دوسرے سے دل مل گئے ہیں۔‘‘
میں نے اسی وقت ایک بڑا فیصلہ کیا،
’’ڈوڈو! اب میں واپس نہیں جانا چاہتا۔
مجھے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مکان دلوا دو۔‘‘
ڈوڈو نے ہچکچاتے ہوئے کہا،
’’ہماری سوسائٹی میں ایک کمیونٹی کے لوگ رہتے ہیں۔
غیروں کو مکان نہیں دیتے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین