• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فٹبال ٹیم کی منی ورلڈ کپ میں شرکت اعزاز ہے، شاہ زیب ٹرنک والا

پاکستانی فٹبال ٹیم کی منی ورلڈ کپ میں شرکت اعزاز ہے، شاہ زیب ٹرنک والا

ٹرنک والا گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور انٹرنیشنل ساکا فٹ بال کے سینئر نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا کا کہنا ہے کہ پاکستانی فٹ بال کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں۔

جنگ نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہ زیب ٹرنک والا نے کہا کہ رونالڈینہو اور دنیا کے دیگر ٹاپ فٹ بالرز کو پاکستان بلا کر تاریخ رقم کرچکے ہیں اور اب پاکستانی فٹ بال ٹیم سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ فٹ بال میں حصہ لینےکے لیے بھرپور تیاری کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑے اعزازکی بات ہے کہ دنیا فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار قومی ٹیم کسی بڑے فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

پرتگال میں ہونے والے سکس اے سائیڈ، منی ورلڈ کپ فٹ بال 23 ستمبر سے پرتگال میں شروع ہوگا جس میں دنیا کی 32 ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں پاکستان کو بھی گروپ بی میں رکھا گیا ہےجبکہ پاکستانی ٹیم کے ہمراہ اس گروپ میں موجودہ عالمی چیمپئن فرانس ، روس اور مالڈوا شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ساکا اجلاس میں پاکستانی فٹ بال کا کیس انتہائی مضبوط دلائل کے ساتھ پیش کیا اور ورلڈ فٹ بال فیڈریشن نے ہماری پاکستان میں فٹ بال کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کو منی ورلڈ کپ میں شامل کیا۔

انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ میں 32ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی،29 ستمبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں کا فائنل پرتگال کے شہر لسبن میں ہوگا، ایونٹ میں 32ٹیموں کو 4،4کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا جبکہ ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیم ناک آؤٹ مرحلہ میں حصہ لیں گی۔

دوسری طرف لیژر لیگس کے چیف آپریشن آفیسر اسحق شاہ نے منی ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بالٹیم کی شرکت کو پاکستانی فٹ بال کی سب سے بڑی کامیابی قرار دے دیا اور کہا کہ عالمی سطح پر شاہ زیب نے پاکستانی فٹ بال کا کیس جس طرح لڑا وہ قبل تعریف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کو عالمی سطح کے ایونٹ میں براہ راست شرکت کا اعزاز حاصل ہونے جارہا ے،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ لاہور کی آئی سی اے ڈبلیو بہترین تیاری کے ساتھ عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہی نہیں ہم مستقبل میں بھی ورلڈ گروپ کی زیراہتمام دنیائے فٹ بال میں پاکستان ٹیم کو مختلف ایونٹس میں شامل کرانے کی بھرپور کوششیں کریں گے جس سے پاکستانی نوجوانوں کو نہ صرف عالمی فٹ بال میں کھیلنے کا موقع ملے گا بلکہ بہتر روزگار بھی میسر آئے گا۔

تازہ ترین