• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران خان کے سب کے سامنے مہر لگانے کا ذمے دار پولنگ عملہ ہے‘

’عمران خان کے سب کے سامنے مہر لگانے کا ذمے دار پولنگ عملہ ہے‘

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے عمران خان کی ووٹ کی راز داری کی خلاف ورزی کا ذمہ دارپولنگ اسٹاف کو قرار دیدیا ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک اسپیشل میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ کی راز داری کی خلاف ورزی نہیں کی،بوتھ پر مہرلگانے کےلئے اس وقت جگہ ہی موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ووٹ ڈالنے کے پہنچنے کے دوران پولنگ بوتھ میں گنجائش سے زیادہ غیر متعلقہ افراد آگئے تھے ۔

نعیم الحق نے یہ بھی کہا کہ پولنگ بوتھ میں غیر متعلقہ افراد کی اتنی بڑی تعداد میں موجود سے مہر لگانے کےلئے علیحدہ جگہ ہی موجود نہیں تھی ۔

تازہ ترین