• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پی ایس پی 2019 کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کررہی ہے‘

’پی ایس پی 2019 کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کررہی ہے‘

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم آج سے 2019ء کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کررہے ہیں۔

پاکستان ہائوس کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کراچی اور حیدر آباد کو فتح کرنے کے باوجود کہیں جشن نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 48 گھنٹوں بعد نتائج دیے گئے ، اگر ہمارے پولنگ ایجنٹوں کے سامنے گنتی ہوتی تو شکست تسلیم کرلیتے ۔

مصطفی کمال نے یہ کہا کہ وہ آج سے 2019ء کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں گے اور دوبارہ گلی گلی میں جائیں گے ۔

تازہ ترین