• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دیدی ہے ،ان میں قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقے شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی ، این اے 158اور این اے 159 ملتان میں گنتی کی اجازت دی گئی ہے ،ان 3 حلقوں سے پی ٹی آئی کے سعادت علی خان ، محمد ابراہیم خان اور رانا محمد قاسم نون کامیاب قرار پائےہیں۔

این اے 110 فیصل آباد ،این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ ، این اے 129 لاہور پر بھی دوبارہ گنتی کی جائے گی ،یہاں سے بالترتیب پی ٹی آئی کے راجہ ریاض ،ن لیگ کےمحمد جنید انور چوہدری اور سردار ایاز صادق نے زیادہ ووٹ لے رکھے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 15 ایبٹ آباد اور این اے 10شانگلہ میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت دیدی گئی ہے،ان دونوں نشستوں سے ن لیگ کے عباد الرحمٰن اور مرتضی عباسی کامیاب ہوئے ہیں۔

این اے 118 ننکانہ صاحب ،این اے 140 قصور اور این اے 170 بہاولپور بھی دوبارہ گنتی کی اجازت پانے والے حلقوں میں شامل ہیں ،یہاں سے بالترتیب پی ٹی آئی کے اعجازاحمد شاہ، سردار طالب حسین نکئی،محمد فاروق اعظم ملک جیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے جن صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی کی اجازت دی  ہے ان میں پی پی ،290،291،292 ڈیرہ غازی خان ،پی پی 220،ملتان بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین