پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خط لکھ دیا ہے ۔
ایرانی سفیر نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں،عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مہدی ہنر دوست نے خط میں یہ بھی کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھے گا۔