• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل سفاری پارک جانا ہوا۔
سارے جانور کھلے پھر رہے تھے۔
ایک جانور میں کچھ تبدیلی محسوس ہوئی۔
میں نے پوچھا،
’’آپ کو کچھ عرصہ پہلے دیکھا تھا۔
اس بار پہچاننے میں دقت ہوئی۔‘‘
جانور نے بتایا،
’’میں نے بچپن میں ایک دو بار جھوٹ بولا تھا۔
ہر جھوٹ پر ایک سینگ نکل آیا تھا۔
آپ نے تب دیکھا ہوگا جب دو سینگ ہوں گے۔‘‘
میں نے تعجب کیا،
’’پھر باقی سینگ کیسے نکلے؟‘‘
اس نے کہا،
’’سفاری پارک میں الیکشن ہو رہے تھے۔
روز مجھے ایک جلسے سے خطاب کرنا پڑتا تھا۔
دس دن میں بارہ سنگھا بن گیا۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین