• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انتخابات کے کامیاب انعقاد پر جرمن حکومت کی مبارکباد


پاکستان میں عام انتخابات 2018ء کے کامیاب انعقاد پر برطانیہ، امریکا سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے  مبارکبادکاسلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بھی جرمن حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔


جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام دیا ہے جس میں انہوں نے جرمن حکومت کے جانب سے عام انتخابات پر پاکستانیوں کو مبارکبا دی اور جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے پر سراہا ۔

دوسری جانب مارٹن کوبلر نے پاکستانی میں بطور سفیر ایک سال مکمل ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور تصویر بھی شیئر کی۔


واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر اپنے منفرد انداز سے ایک اچھے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں.

مارٹن کوبلر اکثر عوامی مقامات کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔



گزشتہ دنوں جرمن سفیر مارٹن کوبلرنے مارگلہ کے پہاڑوں کی سیر کیں اور اسی دوران انہیں دانت برش کرنے کی ضرورت پڑی اور پانی نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے ملیٹھی (مسواک)سے اپنے دانت صاف کئےاور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسواک کرتے تصویر بھی شیئر کی ۔










دوسری جانب مارٹن کوبلرنے اپنے فالوورز کے ساتھ ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں ۔


 

تازہ ترین
تازہ ترین