آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍ محرم الحرام1440ھ 19؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٱپارک میں ٹہلتا ہوا موتی رک گیا۔
مجھے دیکھ کر دم لہرانے لگا۔
بڑا سا جبڑا کھل گیا۔
لمبی زبان لٹکنے لگی۔
میں گھبرا کر دور ہی ٹھہر گیا۔
’’آ جاؤ، کچھ نہیں کہے گا۔
یہ بہت اچھا انسان ہے۔‘‘
ڈوڈو نے مجھے چمکارا۔
’’انسان!‘‘ میں چلا اٹھا۔
’’ہاں، اس میں انسانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔
بلا وجہ نہیں بھونکتا،
کسی کو کاٹتا نہیں۔
انسانوں سے محبت کرتا ہے۔
دوسروں کی مدد کا جذبہ رکھتا ہے۔
ڈوڈو نے اس کا جسم سہلایا۔
اسی وقت پارک میں موجود دو نوجوان لڑ پڑے۔
ڈوڈو نے غصے سے کہا،
’’کتے کہیں کے!‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں