آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 8 ؍ربیع الاوّل 1440ھ 17؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازسے آٹوگراف لینے والی لیڈی ڈاکٹرکا جیل سے تبادلہ کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں مریم نوازکا چیک اپ کرنے والی لیڈی ڈاکٹرمہوش کوجیل انتظامیہ کی شکایت پران کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیاگیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کچھ عرصہ قبل فتح جنگ کی ڈسپنسری میں تعینات میڈیکل ہیلتھ افسر ڈاکٹرمہوش کا عارضی تقرر لیڈی ہیلتھ افسرسینٹرل جیل اڈیالہ کیاگیاتھاجہاں 25جولائی کوڈیوٹی کے دوران ڈاکٹرمہوش نے مریم نوازشریف سے آٹوگراف لیاجس کی شکایت جیل انتظامیہ نے محکمہ صحت راولپنڈی کوکی اورانہیں تبدیل کرنے کاکہاجس پرڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹرضیاء نے باقاعدہ انکوائری کی جس کے بعدان کا جیل سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں