• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنگ نیوز

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے لیےجی ایس ٹی میں کمی کی گئی اورفیصلہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا جبکہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت 95 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی برقرار رہیں گی۔

ایف بی آر کے مطابق پیٹرول پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے ساڑھے 9 فیصد ،مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی 9 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کردیا گیا ،ڈیزل پر جی ایس ٹی 24 فیصد سے کم کر کے 22 فیصد کردیا گیا۔

تازہ ترین