• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


روس میں اس سائیکل سوار کو اگر دنیا خوش قسمت ترین شخص کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جو خطرناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گیا ۔

یہ سائیکل سواراپنی دھن میں سائیکل کی سورای سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک کار اور ٹرک اس کی جانب تیزی سے بڑھے پہلے کار کی ٹکر سے خوش قسمت سائیکل بچا تو اگلے ہی لمحے دوسری سڑک سے آنیوالاٹرک سائیکل سوار کو بچانے کے لئے ٹرن لینے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو گیا۔گاڑیوں کی ٹکر کے باوجود زندہ بچ گیا۔

اس خطرناک حادثے میں کار اور ٹرک کا کباڑہ نکل آیا اور دونوں ڈرائیوروں کو شدید چوٹیں آئیں تاہم سائیکل سوار کو ایک خراش تک نہ آئی جو ہکا بکا ہو کر اپنے بچ جانے کو یقین کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ٹھیک کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔!!!

تازہ ترین