• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال۔سر میں ایف۔ایس۔سی پری میڈیکل کی اسٹوڈنٹ رہی ہوں اور آجکل فائنل ائیر کے رزلٹ کا انتظار کر رہی ہوں۔میں نے پارٹ ۔ون میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی سے85فیصد نمبر لئے ہیں۔ (نبیلہ۔کراچی)
آجکل میں گورنمنٹ کی منظور شدہ میڈیکل یونیورسٹی اور کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہوں جو کہ اکتوبر میں ہونگے۔میں اپنی اہلییت کے حوالے سے کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ اس لئے میں پرائیویٹ کالج اور یونیورسٹی ٹیسٹ بھی دینا چاہتی ہوں۔پلیز مجھے کراچی کے چند بہترین میڈیکل کالج اور یونیورسٹیز کے بارے میں معلومات فراہم کردیں۔ (اریبہ۔کراچی)
جواب۔ڈیئر مس اریبہ، آپکی ای میل کا شکریہ۔جیسا کہ آپ نے بتایا کہ آپ کراچی میں موجود گورنمنٹ کے منظورشدہ میڈیکل کالج اور یونیورسٹیز میں داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہیں، یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔چونکہ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے ایف۔ایس۔سی میں کتنے فیصد نمبر آئے ہیں، لیکن پھر بھی میں آپ کو مندرجہ ذیل ایچ۔ای۔سی کے منظورشدہ تعلیمی اداروں میں اپلائی کرنے کا مشورہ دونگا:
ٓ1۔آغا خان یونیورسٹی، کراچی
2۔بقائی میڈیکل یونیورسٹی، کراچی
3۔ہمددرد یونیورسٹی، کراچی وغیرہ
سوال۔سر میں نے پنجاب یونیوسٹی لاہور زراعت کے شعبے میں داخلہ لیا ہے۔میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں اسی شعبے میں اپنی تعلیم جاری رکھوں جبکہ میرا رجحان مائیکرو بائیولوجی میں زیادہ ہے او ر اسی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں؟(رحمت علی۔لاہور)
جواب۔مائیکروبائیولوجی اور سیلولر بائیولوجی دونوں کی بہت زیادہ مانگ ہے اور کیرئیر کو چار چاندلگانے میں موثر اور فائدہ مند ہے۔زراعت کا شعبہ آپ کے لئے فائدہ مند نہیں ہے جبکہ شعبہ ِمائیکروبائیولوجی میں آپ ریسرچ تجزیہ کارکی حیثیت سے کام کر سکتے ہیں اور اس میں آگے بڑھنے کے بھی بہتر مواقع ہیں۔
سوال۔ سر میں بی بی اے آنرز کر رہی ہوں اور میں اپنی موجودہ تعلیمی کارکردگی سے مطمئن نہیں کیونکہ میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننا چاہتی تھی میں جس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں اـــس کا گریڈنگ سسٹم بہت سخت ہے میں اس ڈگری میںکوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا پائی، مجھے بتائیں ماسٹرز میںکس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟(ماریہ۔ گجرات)
ج۔بزنس اسٹڈیز ایک بہت بہترین مضمون ہے ، آپ اپنی ڈگری جاری رکھیں اور کوشش کریںکہ آپ ایک اچھا سی جی پی اے حاصل کرلیں۔ماسٹرز کیلئے آپ فنانشل مینجمنٹ یا اسلامک بینکنگ کا انتخاب کر سکتی ہیںجو کہ آپ کےلئے ایک بہترین اکائونٹنٹ بننے میں مددگار ثابت ہو گا۔

تازہ ترین