• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل میں ڈوڈو کے دفتر گیا۔
میں انتظار گاہ میں بیٹھا تھا،
ڈوڈو کے باس کی غصیلی آواز گونجی۔
وہ ڈوڈو کو سخت سست کہہ رہے تھے،
’’تمہیں کچھ نہیں آتا،
کسی سوال کا درست جواب نہیں جانتے۔
میں تنگ آ گیا ہوں تم سے۔‘‘
کچھ دیر بعد گرج چمک تھم گئی۔
ڈوڈو آیا تو میں نے خدشہ ظاہر کیا،
’’باس تمھیں ملازمت سے نکال نہ دیں۔
تم سوالات کے درست جواب کیوں نہیں دیتے؟‘‘
ڈوڈو نے ہنس کے کہا،
’’میں جان بوجھ کر غلط جواب دیتا ہوں۔
وہ غصہ کرتے ہیں تو ان کی انا کو تسکین ملتی ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین