• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت:سونے کا شوقین ’گولڈن بابا‘

بھارت میں سونے کے شوقین ’گولڈن بابا‘کے گلے میں پڑے زیورات میں ہرسال یاترا کے بعد اضافہ ہورہا ہے، اس بار یاترا سے واپسی پر زیورات کا وزن 20کلو تک پہنچ گیا ہے، بھارتی مارکیٹ میں جس کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈن بابا کے نام سے مشہور سدھیر مکّر کے شوق کا یہ عالم ہے کہ وہ 20کلو گرام سونے کے زیورات جن میں درجنوں چین، لاکٹ اورکنگن پہنے رکھتا ہے جبکہ سونے کی جیکٹ بھی اُس کے استعمال میں رہتی ہے۔

سونے سے اس قدر لگاؤ کے ساتھ ساتھ گولڈن بابا27 لاکھ روپے مالیت کی رولیکس گھڑی بھی پہنتا ہے جبکہ بی ایم ڈبلیو اور اوڈی سمیت کئی قیمتی گاڑیاں بھی اُس کی ملکیت میں ہیں۔

بھارت:سونے کا شوقین ’گولڈن بابا‘

کئی مواقع پر دورے کیلئے وہ ہمر، جیگوار اور لینڈ روور جیسی لگژری گاڑیاں کرائے پر بھی لے چکا ہے۔

گولڈن بابا کا کہنا ہے کہ سونے کے لئے اُس کی محبت کبھی ختم نہیں ہوگی،1972-73میں جب سونا دوسو روپے تولہ تھا، اُس وقت میرے پاس4 تولہ سونا تھا جو رفتہ رفتہ بڑھتا گیا۔

گولڈن بابا کا مزید کہنا ہے کہ وہ  آخری سانس تک سونا اپنے ساتھ رکھے گا اور دنیا سے جاتے وقت اپنے پسندیدہ شاگرد کے حوالے کردے گا۔

ہندو روحانی پیشوا بننے سے پہلے گولڈن بابا نئی دہلی کے علاقے گاندھی نگر میں کپڑے اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا، اب وہ غازی آباد کے علاقے اندرا پورم میں لگژری فلیٹ کا مالک ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق بچے، خواتین اور نوجوان ہرسال یاترا کے موقع پر گولڈن بابا کے قافلے کابے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور قافلے کی ویڈیو اور بابا کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین