• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

”طیفا“ کی کمائی25 کروڑ، پائریسی کیخلاف بھی ایکشن شروع

”طیفا“ کی کمائی25 کروڑ، پائریسی کیخلاف بھی ایکشن شروع

لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ”جیوفلمز“ کے تعاون سے ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ”طیفا اِن ٹربل“ کا طوفان دیگر تمام فلموں کو بہا کر لے جارہا ہے۔


پاکستان کی سب سے کامیاب فلم نے صرف 12 دِنوں میں ساڑھے 17 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرلیا ہے جبکہ دُنیا بھر سے اس فلم نے اب تک تقریباً 25 کروڑ روپے سمیٹ لئے ہیں۔

ملک کے سنیما گھروں میں دوسرے ہفتے بھی طیفا ہی سب کی پہلی پسند ہے۔

طیفا کو دیکھنے کیلئے سنیما گھروں میں رَش پہلے دِن کی طرح برقرار ہے۔ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ اب ہم غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں اس سے بہتر فلم آج تک نہیں بنی ۔ یہ ایسی اسٹوری ہے جسے بار بار دیکھنے کا دِل کرتا ہے، ہم اپنے دوستوں کے ساتھ بھی اس فلم پھر دیکھنے آئیں گے۔

”طیفا“ کی کمائی25 کروڑ، پائریسی کیخلاف بھی ایکشن شروع

ایکشن، ڈائریکشن، اسکرپٹ کا معیار بیان کرتے ہوئے کچھ خواتین نے بتایا کہ یہ ایسی فیملی فلم ہے جو سب کو دیکھنی چاہئے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف فورم پر فلموں کو غیر قانونی طور پر اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کے خلاف طیفاایکشن میں آگیا ہے۔ طیفا فیس بک اور یو ٹیوب پر اُن لوگوں کے خلاف سر گرم ہے جو فلم ”طیفا ان ٹربل “کی پائریسی کررہے ہیں ، ان ملزمان کو بڑے پیمانے پر روکا جارہا ہے۔

”طیفا“ کی کمائی25 کروڑ، پائریسی کیخلاف بھی ایکشن شروع

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر جن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی طیفا ان ٹربل پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے کی پائریسی کی شکایات ملی ہیں ،علی ظفر نے اپنی اور مستقبل کی پاکستانی فلموں کو پائریسی سے بچانے کیلئے فلم انڈسٹری سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ یہ رجحان فلموں کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

پاکستان میںپائریسی کا جرم وسیع ہے کیونکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری حالیہ برسوں میں فروغ پارہی ہے۔

”طیفا“ کی کمائی25 کروڑ، پائریسی کیخلاف بھی ایکشن شروع

طیفا ان ٹربل نے پاکستان میں بزنس اور باکس ٓافس کے تمام ریکارڈ توڑے ہیں۔

اس فلم کی بہت سی کاپیاں غیر قانونی طور پر فیس بک اور یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی تھیں لیکن اب ان میں ملوث افراد کے خلاف سنگین نوعیت کے اقدامات کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

”طیفا“ کی کمائی25 کروڑ، پائریسی کیخلاف بھی ایکشن شروع

علی ظفر اور ان کی کمپنی لائٹینگل پروڈکشنز نے بڑے پیمانے پر پائریسی اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹھوس کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ناصرف طیفا ان ٹربل بلکہ پوری پاکستانی فلم انڈسٹری کو پائریسی سے بچایا جاسکے ۔

”طیفا“ کی کمائی25 کروڑ، پائریسی کیخلاف بھی ایکشن شروع

ان لوگوں کے خلاف ایک ٹھوس موقف اپنانا ہے جو بغیر کسی کاپی رائٹس کے فلم چوری کرتے اور اسے مختلف جگہوں پر اپ لوڈ کرتے ہیں ۔مختلف ویب سائٹس پر آن لائن فلم کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

ان لوگوںکو معلوم ہونا چاہئے کہ فلم کی پائریسی اور اسے مختلف ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنا قانوناًجرم ہے اور اسکے خلاف قانون موجود ہے اور اس میں اس سنگین جرم کی سزا بھی متعین ہے۔

ٹیم طیفا پوری فلم صنعت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پائریسی کے خلاف کارروائی اور کاز میں تعاون کیا جائے اور ہر اس شخص کی اطلاع دی جائے جو پاکستان کی فلم / تفریحی صنعت سے متعلق کسی بھی مواد کی نقل اپ لوڈ کرتا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین