آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ7؍ ربیع الاوّل 1440ھ 16؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ن لیگ کا آخری بجٹ غیر حقیقت پسندانہ قرار

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ن لیگی حکومت کے پیش کردہ آخری بجٹ کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اخترکی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ بجٹ میں پیش کردہ اعدادوشمار تشویش ناک ہیں جبکہ مالیاتی خسارہ اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ اہداف سے آگے نکل گئے ہیں۔

نگراں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے کام جاری ہے،آنے والی حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گاجبکہ سی پیک کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں تاہم آئی ایم ایف پروگرام کو بیل آئوٹ کہنا مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر ادائیگیوں کے لیے کوئی دباؤ نہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئےتاہم نئی حکومت کے لیے این ایف سی ایوارڈکے لیے سفارشات مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں