• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر میں ہر شخص مجھ سے سوال کرتا ہے۔
’’مبشر! سب سے زیادہ ووٹ کس امید وار نے لئے؟‘‘
باس نے پوچھا۔
’’عمر ایوب نے۔‘‘
میں نے ڈیسک پر جھکے جھکے جواب دیا۔
’’مبشر بھائی! انڈیا میں انتخابات کب ہوں گے؟‘‘
کسی نے دریافت کیا۔
’’آئندہ سال۔‘‘
’’ترکی کے زر مبادلہ ذخائر؟‘‘
’’ایک سو پندرہ ارب ڈالر۔‘‘
’’دو ہزار بیس اولمپکس کا میزبان؟‘‘
’’ٹوکیو، جاپان۔‘‘
’’اس سال آسکر کس فلم کو ملا؟‘‘
’’دا شیپ آف واٹر کو۔‘‘
ڈوڈو نے حیران ہو کر کہا،
’’تمہیں ہر سوال کا جواب آتا ہے۔‘‘
مجھے ہنسی آ گئی،
’’مجھے گوگل استعمال کرنا آتا ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین