• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’برما کے میڈیا سے زیادہ آزادی اظہار کی اہمیت کوئی نہیں جانتا۔‘‘
برمی صحافی کا دعویٰ سن کر سب لوگ مرعوب ہو گئے۔
وہ واشنگٹن میں پریس کی آزادی کے موضوع پر سیمینار میں خطاب کر رہے تھے۔
امریکی صحافیوں نے اپنا احوال بیان کیا۔
میں نے پاکستان کی اطمینان بخش صورت حال سے آگاہ کیا۔
لیکن برمی صحافی کا خطاب سب سے متاثر کن تھا،
’’میں کئی سال تک آمر حکومت کے خلاف تقریریں کرتا رہا،
کسی نے اعتراض نہیں کیا۔‘‘
سب نے تالیاں بجائیں۔
میں پوچھ بیٹھا،
’’آپ وہ تقریریں کہاں کرتے تھے؟‘‘
برمی صحافی نے کہا،
’’جیل میں!‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین