• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭… اونچے ٹیلے پر وہ گائے

پیٹ سب اس کا بھرنے آئے

جتنا چاہو اسے کھلاؤ

وہ کہتی ہے اور بھی لاؤ

٭… مٹی میں سے نکلی گوری

سر پر ہے پتوں کی بوری

٭…ہاتھ میں ہے اس کے ہتھیار

جیسے خنجر یا تلوار

آپ نے جب گردن کو جھکایا

اُس نے آپ پہ رحم ہی کھایا

٭… ایسا نہ ہو کہ کام بگاڑے

کام کرے تو ہر اک متاڑے

ہاتھوں میں اس کو لٹکاؤ

بودی پکڑو کام میں لاؤ

٭… پانی نیچے سے لے کر آتا ہے

ہانپ جاتا ہے کانپ جاتا ہے

پانی لیتا ہے جب کوئی اس سے

شور کرتا ہے غل مچاتا ہے

٭… دیکھی ہے اک ایسی رانی

کھائے ہوا اور پیے وہ پانی

جو بھی اس کے آگے آئے

مار کے ثیخ وہ اسے ڈرائے

پہیلیوں کے درست جوابات درج ذیل ہیں۔

جواب:1 آٹے کی مشین، جواب:2 مولی، جواب:3نائی،

جواب:4 ترازو، جواب:5 پانی کا پمپ، جواب:6 موٹر کار

تازہ ترین