• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل دنیا کی پہلی ایک ٹریلین ڈالر کمپنی بن گئی


ڈیجیٹل الیکٹرانک کمپنی ایپل کی قدر 1 ٹریلین (1 کھرب) ڈالر تک جاپہنچی ہے جس کے بعد یہ امریکا کی سب سے بڑی پبلک کمپنی بن گئی ہے۔

ایپل کے شیئرز میں سب سے زیادہ اضافہ اس وقت شروع ہوا جب جون کی سہ ماہی میں کمپنی کو امید سے زیادہ منافع ہوا اور اس نے اپنے 20 ارب ڈالر کے شیئرز خود خرید لیے۔

ایپل کمپنی کے مطابق مارکیٹ میں اس کے چار ارب سے زائد شیئرز ہیں۔

آئی فون، آئی واچ ،آئی پیڈ اور دوسری الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی کمپنی کی مالیت دس کھرب ڈالر اس وقت ہوئی۔

دس کھرب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں ایپل نے سیلیکون ویلی میں اپنی حریف کمپنیوں ایمیزون اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سال 2007 میں پہلے آئی فون کی رونمائی کے بعد سے ایپل کمپنی کے شئیرز میں گیارہ سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس اپیل کا منافع 229 ارب ڈالر تھا جس نے اسے سب سے زیادہ منافع والی پبلک کمپنی بنا دیا تھا۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ایپل کمپنی کے بعد دوسری کمپنی ایمازون ہےجس کا سرمایہ تقریباً 880 ارب ڈالر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر مائیکرو سافٹ کمپنی ہے۔

تازہ ترین