• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں نیا پاکستان بنانا چاہتا ہوں۔
آپ نے پرانا پاکستان کیسے بنایا تھا؟‘‘
میں نے قائد اعظم سے پوچھا۔
وہ کافی دیر خاموش رہے۔
ایسا لگا کہ بتانا نہیں چاہتے۔
آخر وہ گویا ہوئے،
’’میں نے انگریز سے کہا تھا،
میں نیا ملک بنانا چاہتا ہوں۔
انگریز نے الیکشن جیتنے کی شرط عائد کی۔
الیکشن جیتنے کے لئے ووٹوں کی ضرورت تھی۔
میں نے ووٹ بازار کا رخ کیا۔
دکان داروں کو چاندی کے روپے پیش کئے۔
ووٹ نہیں ملے۔
سونے کی اشرفیاں پیش کیں۔
ووٹ نہیں ملے۔
پھر کسی نے بتایا،
اس بازار میں صرف کھوٹے سکے چلتے ہیں۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین