• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامرمیں اسکولوں پرحملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش میں مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک دہشتگردماراگیا جبکہ اب تک 31ملزمان کوگرفتارکیاجاچکاہے۔

دیامرکی مختلف تحصیلوں میں 12اسے زائد اسکولوں کو نشانہ بنانے کے بعد شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ کارروائی میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی دیامرڈویژن گوہرنفیس کے مطابق تانگیر میں مارے گئےدہشتگردکے مکان سے خود کش جیکٹ،گرنیڈ اوراسلحہ برآمدہوا ہے۔

ڈی آئی جی گوہر نفیس نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری داریل میں موجود ہےاوردہشت گردوں کوانجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

پولیس ذرائع کاکہناہےکہ گرفتار ملزمان سےتفتیش کےدوران انکشاف ہواہےکہ ملزمان افغانستان سےتربیت یافتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا کیمپ آفس دیامر میں قائم کردیا گیا ہے۔

کمیٹی کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، اے آئی جی آپریشن اور اے آئی جی لاجسٹک جی بی پولیس یہ بھی معاونت حاصل ہوگی۔

کمیٹی اسکول جلائے جانے کے واقعات کی تحقیقات کی نگرانی کے دوران واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا کیلئے اقدامات کرے گی۔

تازہ ترین