آپ آف لائن ہیں
منگل14؍ محرم الحرام 1440 ھ25؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔

اس موقع پر کئی مقامات پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جنگلات میں آگ لگنے کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

یورپی ممالک اسپین اور پرتگال گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ ان ممالک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت40سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جب کہ اسپین کے 40سے زائد صوبوں گرم موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

دونوں ممالک میں خبردار کیا گیا ہے کہ گرم موسم کے نتیجے میں جنگلوں میں آگ لگنے کا خدشہ ہے۔

سپین کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی حالات غیر معمولی ہیں محکمے نے خبردار کیا ہے کہ غیر معمولی درجہ حرارت کے نتیجے میں شہریوں کی صحت کو بہت زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اسپین کے شہر قرطبہ، اشبیلیہ اور طلیطلہ اس ہفتے گرمی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جب کہ بعض علاقوں  میں  درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا توقع ہے۔

اسپین میں اس ہفتے شدید گرمی کے باعث 40اور 78سالہ 2افراد ہلاک ہو گئے ماضی میں برطانیہ ، اسکینڈنیا اور یونان میں دھوپ اور تپش کے باعث جنگلات میں آگ اور خشک سالی موسم گرما کی وجہ بنی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

بین الاقوامی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
یورپ سے سے مزید
دنیا بھر سے سے مزید