• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی جوہری بم حملے کو 73 سال مکمل ہوگئے، جاپانی وزیر اعظم نے سالانہ تقریب میں دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم دہرایا۔


ہیروشیما میں ہونے والی خصوصی تقریب میں وزیراعظم، میئر سمیت 50 ہزار افراد نےشرکت کی اور کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی۔

میئر ہیروشیما کا کہنا تھا کہ قوم پرستی اور جوہری ہتھیاروں کی جدیدیت دنیا میں کشیدگی میں اضافہ کررہی ہیں ۔

واضح رہے کہ 6اگست 1945 کو امریکا کے جنگی طیارے نے ہیروشیما پر پہلا جوہری بم پھینکا تھا، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین