• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزن کم کرنے کے لیے’’سوجی‘‘ بہترین غذا

وزن کم کرنے کے لیے سوجی ایک بہترین غذا ہےکیونکہ اس میں آٹے اور چاول کی طاقت موجود ہے۔ سوجی ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے بے حد مفید ہے یہ انسانی جسم میں روٹی اور چاول کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اگر اس کا باقاعدگی اور مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو سو فیصد وزن میں کمی نظر آتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجی کا استعمال بھارت میں بہت زیادہ کیا جاتا ہےاور خاص کر جنوبی بھارت کے رہائشی ناشتے اور ڈیسرٹ میں باقاعدگی سے سوجی سے بنی ڈششز کا استعمال کرتے ہیں۔

’اپما اور ڈوسا‘ (Upma and Dosa) وہ خاص ڈششز ہیں جو جنوبی بھارت میں بے حد پسند کی جاتی ہیں، یہ خالص سوجی سےبنائی جاتی ہیں اور انہیں ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔ دوسری جانب ڈیسرٹ میں ’سوجی کا حلوہ‘ بھارتیوں کا پسندیدہ ہے۔

ہمارے ہاں بھی سوجی کا استعمال کافی چیزوں میں ہوتا ہے جن میں پن کیک، کیک، سوجی کا حلوہ، پاستا، دلیہ اور دیگر ڈششز شامل ہیں۔ سوجی سےتیار کردہ ڈششز نہایت خوش ذائقہ ہوتی ہیں اس کے علاوہ سوجی کے بے شمار فوائد میں شامل یہ ہے کہ سوجی میدے کے لیے بہت ہلکی ہوتی ہے جس کے کھانے کے بعد بھاری پن کا احساس نہیں ہوتا، آسانی سے ہضم ہوجاتی ہےاور اس کا سب سے بڑا فائدہ وزن میں کمی کرنا ہے۔

وزن کم کرنے کے علاوہ سوجی کے بے شمار فوائد:

توانائی کو فروغ دینا: سوجی میں کاربوہائیڈریٹ شامل ہے جو انسانی جسم میں توانائی کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

آئرن سے بھرپور: سوجی ایک آئرن سے بھرپور غذا ہے جو جسم میں آئرن کی کمی کو ہونے سے روکتاہے اور خون کی گردش کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔یوایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق 100 گرام سوجی میں 1 اعشاریہ23 ملی گرام آئرن موجود ہوتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط کرنا: کیلشیم کا سوجی میں موجود ہوناہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ یوایس ڈی اے کے مطابق 100 گرام سوجی میں 17 ملی گرام کیلشیم کی مقدار ہے۔

اعصابی نظام کی صحت کو برقرار رکھنا: سوجی اعصابی نظام کی صحت کو برقرار رکھنے کا کام بھی کرتی ہے کیونکہ اس میں میگنیشیم، زنک اور فاسفورس موجود ہے۔ یوایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق سوجی میں میگنیشیم47 ملی گرام، زنک 1 اعشاریہ 05 گرام اور فاسفورس136ملی گرام پایا جاتا ہے۔

زیرو کولیسٹرول: یو ایس ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق سوجی میں زیرو کولیسٹرول شامل ہے (یعنی اس میں کولیسٹرول بلکل بھی شامل نہیں ہے) جس کے سبب اس کا شمار ایک بہترین غذائی اجزاء میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین