• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جی میل پر ای میلز کوجلد شیڈول کر نا ممکن ہو گا

اس دور میں جدید چیزوں کے ساتھ ساتھ مختلف ویب سائٹس بھی نت نئی فیچرز متعارف کر وارہی ہیں ۔گزشتہ دنوں انٹر نیٹ کے سب سے بڑے سر چ انجن گوگل نے جی میل کو شیڈول کرانے کی سہولت فرا ہم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔گوگل کے مطابق وہ بہت جلد اینڈ رائیڈ کے جی میل ایپ میں ایک نئے فیچر کو شامل کریں گے ،جس کے ذریعے صارفین ’’میلز ‘‘ کو شیڈول بھی کرسکیں گے ۔فی الحال اس کی تیاری ہورہی ہے اور آنے والے وقتوں میں اسے ایپ میں اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا ۔اس فیچر کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب ایک کوڈ کے استعمال کے ذریعےای میلز کو شیڈول سینڈ کے عمل کو متعدد بار استعمال کیا گیا ۔

صارفین ابھی بھی مختلف طر یقوں سے میلز کو شیڈول کررہے ہیں ،تا ہم باقاعدہ طور پر اس طر یقے کو اس نئی فیچر کے ذریعے مزید آسان بنا یا گیا ہے ۔گوگل کے مطابق یہ فیچر کمپوز آپشن کے برابر میں رکھا جائے گا ،جس پر کلک کرنے کی صورت میں میلز شیڈول کرنے کے لیے وقت اور تاریخ سامنے آئے گی ۔بعدازاں صارف اپنی مطلوبہ تاریخ اوروقت کو منتخب کر کے ای میل کو شیڈول کر سکے گا ۔

تازہ ترین