• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر خیبر پختونخوا کے استعفے کا فیصلہ نواز شریف کریں گے

ترجمان گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے ترجمان علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کا حتمی فیصلہ میاں نواز شریف کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 27 جولائی کو چاروں صوبوں کے گورنروں کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی تھی اور چاروں گورنروں نے صدر مملکت کے ساتھ ہی استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

علی خان نے بتایا کہ نواز شریف اگر کہیں گے تو اقبال ظفر جھگڑا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین