• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا کے نواحی گاؤں طفیل آباد میں میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر 60 ویں یوم شہادت کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت کمانڈر 105 بریگیڈ میلسی بریگیڈئیر جواد احمد ذکاء نے کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی او وہاڑی عرفان علی، ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک، میجر طفیل محمد شہید کے نواسے عظمت اختر و دیگرنےتقریب میں شرکت کی۔

میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر 13 پنجاب رجمنٹ کے خصوصی دستے نے گارڈ افسر لیفٹیننٹ احتشام حیدر کی سربراہی میں سلامی پیش کی جبکہ کمانڈر 105 بریگیڈ میلسی جواد احمد ذکاء نے مزار پر آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

13 پنجاب رجمنٹ کی طرف سے کرنل سید مجتبی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی او وہاڑی عرفان علی، ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک نے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاس موقع پر منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر جواد احمد ذکاء اور ڈی سی او وہاڑی عرفان علی، ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز ورک نے شہید میجر طفیل محمد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ارض وطن کو دہشت گردی سے پاک کیا ہے ہمیں اپنے ارد گرد ایسےشر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے تاکہ دشت گردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

اس موقع پر 13پنجاب رجمنٹ کی جانب سے شرکاء کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

تازہ ترین