• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دوبارہ گنتی رُکوانے کی بھاگ دوڑ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ دوبارہ گنتی رُکوانے سے واضح ہوگیا کہ دال میں کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھرلو وزیراعظم ہونگے اور ان کی حکومت جبر اور دھاندلی کی پیداوار ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران کواین اے 131 کے حلقے سے 680 ووٹوں سے جیتا ہوا بتایا گیا تھا،جبکہ 2835 مسترد ووٹوں اور صرف 5 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں عمران کے 117 ووٹ کم ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں الیکشن ایکٹ 2017 کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے اور مجھے نئے قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  نتیجہ آگیا ہے، سیاسی تقاریر کا جائزہ سیاسی فورم پر لیا جائے۔

تازہ ترین