• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 08 اگست ، 2018

انوشکا شرما اور ورون دھون کی '’سوئی دھاگہ ‘کیلئے15ریاستوں کی سیر


بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ورون دھون کی نےفلم’سوئی دھاگہ‘کیلئے بھارت کی پندرہ ریاستوں کی سیر کی۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی پار ایک ساتھ بالی ووڈ کی نئی فلم’سوئی دھاگہ‘ میں ساتھ نظر آئیں گے جس کا لوگو بنانے کیلئے انوشکا شرما اور ورون دھون سمیت فلم کی ٹیم نے بھارتی کی پندرہ ریاستوں کا دورہ کیا اور یوں ان ریاستوں کی پندری دستکاری کے ماہر فنکاروں سے فلم کا لوگو بنوایا ۔

رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار ہے کہ کسی بالی ووڈ فلم کا لوگو دستکاری سے بنایا گیا ہے جبکہ لوگوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جس میں انوشکا شرمااور ورون دھون لوگو کی تیاری کا احوال بتا رہے ہیں۔

واضح رہے شرط کتریا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ یہ فلم رواں سال 28ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔