آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ محرم الحرام 1440ھ20؍ ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

ایک یورپی ارب پتی نے کل یہ خواہش ظاہر کی۔

میں خوشی سے اچھل پڑا۔

وہ مجھے فائیو اسٹار ہوٹل کے سیمینار میں ملا تھا۔

’’آپ کتنا پیسہ لگا سکتے ہیں؟‘‘

میں نے پوچھا۔

’’پیسے کا کوئی مسئلہ نہیں۔

لیکن میں معقول منافع کمانا چاہتا ہوں۔‘‘

یورپی سرمایہ کار نے واضح کیا۔

’’اگر زراعت سے دلچسپی ہے تو فصلیں لگائیں،

صنعت کے ماہر ہیں تو فیکٹری لگائیں۔‘‘

میں نے تجویز پیش کی۔

یورپی سرمایہ کار نے دیدے گھما کر کہا،

’’فصل یا فیکٹری نہیں لگانی،

سیاسی پارٹی لگانی ہے۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں